ایک امیر آدمی نے دو آدمیوں کو روڈ کے کنارے گھاس کھاتے دیکھا۔۔۔۔

 ایک امیر آدمی نے دو آدمیوں کو روڈ کے کنارے گھاس کھاتے دیکھا۔۔۔۔

تو فورا ڈرائیور سے گاڑی روکنے کا کہا۔ پھر ڈرائیور سے کہا:

"ان لوگوں سے گھاس کھانے کی وجہ پوچھو۔”

ڈرائیور کے پوچھنے پر دونوں نے بتایا کہ وہ بہت غریب ھیں اس لیے گھاس کھانے پر مجبور ھیں۔

امیر آدمی نے انہیں اپنے ساتھ گھر چلنے کی پیشکش کی۔

ایک نے کہا کہ اسکی بیوی اور دو بچے بھی ساتھ ہیں۔

امیر آدمی نے کہا کہ ان کو بھی اپنے ساتھ لے لو۔

تو دوسرے نے بھی اپنے بیوی اور بچے کا پوچھا کہ کیا انہیں بھی وہ ساتھ لے جا سکتے ھیں۔

امیر آدمی نے سب کو ساتھ لے جانے کی حامی بھر لی۔

راستے میں ان آدمیوں نے امیر آدمی کا شکریہ ادا کیا کہ آپ بہت مہربان شخص ہیں آپ نے ہمیں بیوی بچوں سمیت اپنے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی۔

اس پر امیر آدمی نے کہا۔۔

"آپ لوگوں کو میرا گھر بھی بہت پسند آئے گا وہاں ایک ایک فٹ کی اونچی اونچی گھاس بھی پسند اۓ گی ۔ اور اس کو کھانے میں مزا بھی آئے گا ۔


پاکستانی قوم کئی سالوں سے سیاستدانوں کے ہاتھوں دھوکہ کھا رہی ہے جو سیاستدان بھی آتا ھے قوم پر ترس کھاتے ہوئے سب کو اپنے ساتھ “گاڑی” میں بٹھا کر اپنے گھر بڑی بڑی اور ہری گھاس کھانے لے جاتا ہیں ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

ہماری یونیورسٹیوں کا ماحول

ایک طرف موت تو دوسری طرف بھوک

*طلبہ اور پادری کا ایک ایمان افروز مکالمہ*