Posts

Showing posts from November, 2025

بیٹا آج سیب لایا ہوں، کھا لینا :😥 یہ ابو کا جملہ ہوتا تھا

 *بیٹا آج سیب لایا ہوں، کھا لینا :😥 یہ ابو کا جملہ ہوتا تھا*  جب بھی وہ کوئی پھل لاتے اور میں بے دھیانی میں "اچھا" کہ دیتا۔ دوسرے دن ابو دوبارہ پوچھتےکہ آپ نے پھل نہیں کھایا تھا؟ اور میں کہتا کہ کھا لوں گا ایسی کونسی بات ہے کہ نہ کھایا تو کچھ کمی رہ جائے گی۔۔ پچھلے ہفتے میرے بیٹی کی طبیعت خراب تھی تو ڈاکٹر نے خصوصی طور پر پھل اور سبزیاں کھانے کو کہا جو میں فوراً سے خرید لایا، اور جب یہی الفاظ دہرائے کہ "بیٹا پھل لایا ہوں، ضرور کھا لینا" تب جیسے ماضی بھاگ کر میرے سامنے آگیا کہ جو باپ ہمیں اس لیے پھل لا کر دیتا اور کھانے کا کہتا کہ ہم بیمار ہی نہ ہوں۔۔ کیا محبت تھی وہ۔  پھر وہی باپ جب بیمار پڑتا ہے تو بچے اس کی دوائیوں سے آنکھ چراتے ہیں، اس کے کھانے پینے کو بوجھ سمجھتے ہیں، ایسے موقعے پر باپ کو اپنے لائے ہوے پھل یاد تو آ تے ہونگے پر وہ اس وقت کچھ کر نہیں سکتا۔  اللّٰہ سب کو اپنے والدین کی خدمت کا موقع دے اور جن کے والدین دنیا سے جا چکے ہیں ان کی مغفرت فرمائے ۔ آمین تحریر کو صدقہ جاریہ اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے عزیز و اقارب اور مقامی گروپس میں شیئر کیجئے ہو سکتا ...