آپریشن کیلئے بیہوشی کا ٹیکہ لگانے سے پہلے
آپریشن کیلئے بیہوشی کا ٹیکہ لگانے سے پہلے، ڈاکٹر نے مریضہ سے پوچھا: آپ کی عمر؟
مریضہ نے کہا: 28 سال
ڈاکٹر نے کہا: محترمہ، آپ کو یقین ہے ناں کہ آپ کی یہی عمر ہے کیونکہ میں نے آپ کی عمر کے حساب سے آپ کی بیہوشی کی دوا کی مقدار مقرر کرنی ہے۔
مریضہ نے کہا: 30 سال
ڈاکٹر نے پھر کہا: آپ دیکھ لیجیئے، دوائی کی کم یا زیادہ مقدار سے مریض یا تو آپریشن کے دوران ہی ہوش میں آ جاتا ہے یا پھر کومے میں بھی جا سکتا ہے۔
مریضہ: 35 سال
ڈاکٹر نے پھر کہا: اگر آپ عمر غلط بتائیں گی تو دوائی کی کم و بیش مقدار کا سیدھا سیدھا اثر گردوں پر پڑتا ہے اور وہ فیل بھی ہو سکتے ہیں۔
مریضہ نے چیختے ہوئے کہا: 42سال، اور اب بھلے آپریشن ٹھیٹر سے میری لاش ہی کیوں ناں باہر نکلے، میں اس سے زیادہ عمر بالکل ہی نہیں بڑھاؤں گی😂😂😁😁
Comments
Post a Comment